حیدرآباد۔4۔اپریل(اعتماد نیوز)تلنگانہ صدر پردیش کانگریس پی لکشمیا نے آج ٹی آر ایس کے انتخابی منشور پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے صدر کے سی آر کی زنگی وعدوں سے عمل میں بہت
دور رہی ہے۔ انہوں نے اسکو الا دین کے چراغ سے تشبہد دی اور کہا کہ عوام ہی ٹی آر ایس کو سبق سکھانے والے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس میں اراضیات پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں ‘ اور تلنگانہ کے ساتھ غداری کرنے والوں کو ہی جگہ دی جاتی ہے۔